( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
قَلَم لینا
قلم لگانے کے لیے پھل دار درخت کی شاخ کاٹ لینا .
قَلَم مارْنا
۱. کاٹنا ، قلمزد کرنا ، منسوخ کرنا .
۲. لکھنا ، تحریر کرنا .
قَلَم مُشَجَّر
( خطّاطی ) ایک خط جس میں حروف کی شکل درخت جیسی ہوتی ہے .
قَلَم ِ مُو
بالوں کا قلم ، برش .
قَلَم میں زور ہونا
کسی کی تحریر میں دلکشی ہونا ، کسی کے مضمون میں جاذیت ہونا .
قَلَم نَڑی
آتش بازی کی ایک قسم جو چھچھوندر کے قبیل سے ہے .
قَلَم نُما
۱ـ ( طِب ) آن٘کھ کا پردۂ شبکیہ روشنی کے لیے جن حسّاس خلیوں پر مشتمل ہوتا ہے ان کی وہ قسم جو قلم کی شکل کی ہوتی ہے ( ان٘گ : Rods ) ، دوسری قسم مخروط نما کہلاتی ہے .
۲. ساخ کی وضع کا ، قلم کی شکل کا ، قلمی .
قَلَم ہونا
۱. ترشنا ، قطع ہونا ، کٹنا ، دو ٹکڑے ہونا .
۲. درخت یا شاخ کا کاٹا جانا چھٹنا .
قَلْماش
بیہودہ ، لایعنی ، بکواس .
قَِلْماغ
رک : قلماق .
<
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
>