( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۷۴ نتائج (۰سیکنڈ )
نَصِیبوں کا سِتارَہ چَمَکنا
اقبال کا زمانہ آنا ، خوش نصیب ہونا ۔
نَصِیبوں کا کھیل
رک : قسمت کا کھیل ۔
نَصِیبوں کا لِکھا
نصیب کا لکھا ، نوشتہء تقدیر ، قسمت کا لکھا ؛ (مجازا ً) بد قسمتی ، بُرے نصیب ۔
نَصِیبوں کا مارا
بدقسمت ، بدنصیب ، قسمت کا مارا ۔
نَصِیبوں کا ہونا
رک : نصیبوں کا لکھا ۔
نَصِیبوں کو ِجھینکنا
قسمت کی شکایت کرنا ، نصیب کو رونا ۔
نَصِیبوں کو دُعا دو
تقدیر کا احسان مانو ، قسمت کا شکر کرو، تقدیر کے گن مانو ۔
نَصِیبوں کو رونا
مقدر کے لکھے پر افسوس کرنا ، اپنی بدقسمتی کا شکوہ کرنا ۔
نَصِیبوں کی بَلِیا پَکائی کِھیر ، ہوگیا دَلیا
جب قسمت خراب ہو تو اچھا کام بھی بُرا ہو جاتا ہے
نَصِیبوں کی خُوبی
(طنزاً) بدنصیبی ، بدقسمتی ، شامت ، شامت اعمال ، قسمت کی برائی ۔
<
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
>