( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات ٹلْنا
بات ٹالنا (رک) کا لازم.
بات ٹُوٹْنا
۱. بات توڑنا (رک) کا لازم
۲. رشتے کی بات کا منقطع ہونا .
بات ٹھانْنا
عزم راسخ کر لینا ، کسی بات کی لو لگ جانا.
بات ٹَھنْڈی پَڑْنا
معاملے کا دب جانا ، کسی امر کی شورش فرو ہو جانا.
بات ٹھنْنا
بات ٹھاننا (رک) کا لازم
بات ٹَھہرانا
۱. من٘گنی کرنا ، نسبت پکی کرنا.
۲. (الف) کوئی امر طے کرنا (کسی کا کسی سے).
(ب) کوئی منصوبہ یا تجویز قائم کرنا ( دل ہی دل میں ).
۳. مقرر کرنا، عائد کرنا.
بات ٹَھَہرْنا
بات ٹھہرانا (رک) کا لازم.
بات ٹھیلْنا
التجا رد کرنا (قدیم) ، رک : بات پھیرنا.
بات جا پَڑْنا
۱. دوران تقریر کسی اور معاملے کا چھڑ جانا ، گفتگو کا کسی اور موضوع پر پہنْچ جانا.
۲. معاملے کا کسی اور وقت کے لیے ملتوی ہوجانا.
بات جانا
۱. وقار باقی نہ رہنا ، ساکھ یا بھرم ختم ہو جانا.
۲. بات رائیگاں ہو جانا.
۳. لڑکے کی شادی کا پیغام جانا.
۴. شدہ شدہ یا رفتہ رفتہ کسی تک اطلاع پہن٘چنا.
۵. ماحول یا حالات بدل جانا ، وقت نکل جانا.
<
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
>