( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶   ۱۷   ۱۸       >
  1. گَھر صاف کَرْنا

    گھر میں کچھ نہ چھوڑنا ، گھر تباہ و برباد کرنا ، گھر کا اسباب لوٹ لے جانا ، گھر کا ساز و سامان لے اُڑنا.
     

  2. گَھر صاف ہوجانا

    گھر کے باشندوں میں سے کوئی زندہ نہ رہنا ؛ جھاڑو سے گھر کی صفائی ہوجانا ؛ بہت نقصان ہونا.
     

  3. گَھر عِید تو باہر بھی عِید

    گھر سُکھ تو باہر چَین.
     

  4. گَھر قَبْر ہونا

    گھر قبر کے مثل تاریک ہونا ، گھر میں دم گھٹنا.
     

  5. گَھر کا

    ۱. گھر بار والا ، گھر والا.
    ۲. ذاتی ، اپنا.
    ۳. آپس کا ، رشتے کا ، رشتہ دار ؛ قدیمی جو ہمیشہ خدمت کرتا ہو
     

  6. گَھر کا اُجالا

    گھر کی رونق ، نہایت عزیز بستی ؛ (کنایۃً) بیٹا ، لڑکا.
     

  7. گَھر کا اَسْباب

    متاعِ خانہ ، اثاث البیت ، مال و اسباب
     

  8. گَھر کا اَور دِل کا بھید ہر ایک کے سامنے نَہ کہے

    اپنے دل اور گھر کی بات ہر ایک سے نہیں کہنی چاہیے ، رازداری سے کام لینا چاہیے
     

  9. گَھر کاآٹا کَون گِیلا کرے

    اپنی گرہ سے کون خرچ کرے
     

  10. گَھر کا آدْمی

    بھائی بند ، رشتہ دار ؛ ذاتی ملازم ، جان پہچان والا ؛ بندہ ، مملوک ؛ شوہر ؛ جورو