گھر کے باشندوں میں سے کوئی زندہ نہ رہنا ؛ جھاڑو سے گھر کی صفائی ہوجانا ؛ بہت نقصان ہونا.
گھر کے گھر صاف ہوئے جاتے ہیں ہم لوگوں کے
دل میں کچھ اور دِنوں کینہ وری رہنے دے
(۱۸۳۲ ، دیوان رند ، ۱: ۱۳۵).
گھر ہوئے ہیں صاف عشقِ ابروئے سفّاک میں
مردمِ عالم کو سرمہ نے مِلایا خاک میں
(۱۸۵۸ ، سحر (نواب علی خاں) ، بیاضِ سحر ، ۲۲۴).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .