بیٹی کو اس شرط یا وعدے پر بیاہنا کہ اس کاشوہر بھی بیٹی کے گھر یعنی سسرال میں رہے گا ، داماد کو بیٹا بناکر گھر رکھنا.
میں گھر داماد لوں گی اپنے چاند کے ٹکڑے کو گھر سے رخصت نہ کروں گی.
(۱۸۹۱ ، طلسم ہوشربا ، ۵ : ۳۳۷ ).
آئندہ اگر تمہیں گڑیوں کی شادی کرنی ہو تو دولہا کو گھر داماد لو ، جب تک جی چاہا رکھا ، جب چاہا نکال باہر کیا.
(۱۹۴۷ ، فرحت ، مضامین ، ۴: ۱۷۲).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .