۱. ( ان معنوں میں گھر کے گھر میں بھی مستعمل ہے) ، گھر ہی میں ، گھر کے اندر ؛ برابر سرابر ، نفع میں نہ نقصان میں.
(ماخوذ : جامع اللغات ؛ نوراللغات).
۲. بہت سے گھر ، بہت سے خاندان.
ابرِ مژہ یہ چشم تو کیا ہے کہ گھر کے گھر
تُو نے برس برس کے ہزاروں بٹھا دیئے
(۱۷۸۴ ، درد ، د ، ۷۱).
نوجوانوں کے دل کو داغ دیے
گھر کے گھر اس نے بے چراغ کیے
(۱۸۹۰ ، فسانۂ دلفریب ، ۳۵).
دلی کی ویرانی اور بربادی کا یہ عالم تھا کہ گھر کے گھر بے چراغ ہوچکے تھے.
(۱۹۸۸ ، گچھ نئے اور پرانے شاعر ، ۱۲).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .