کسی عورت کا کسی کی مدخولہ بن کر رہنا ، کسی کسبی کا پیشہ چھوڑ کے کسی کے گھر میں بیٹھ جانا.
ہوا اس عشق کا آخر یہ انجام
کہ گھر میں پڑ گئی اوس کے وہ گفام
(۱۸۶۴، شام غریباں ، ۳۲۹).
وہ اپنا پیشہ چھوڑ کر رای پران کشن کے گھر میں پڑ گئی تھی.
(۱۸۹۹ ، حیات جاوید ، ۱ : ۴۴).
کہتاہے کون شیخ کے گھر میں تو پڑنہیں
کرلے تو شوق سے بُوا گوہر مگر نہ چھوڑ
(۱۹۲۱ ، دیوانِ ریختی ، ۴۷).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .