وہ داماد جو اپنی سسرال میں رہے ، شوہر جو بیوی کے والدین کے گھر رہتا ہو ، سسرال میں رہنے والا مرد.
اگر لڑکی کا باپ نہ ہو اور صرف ماں ہو تو گھر داماد بہت مفید ہوتا ہے.
(۱۹۲۱ ، اولاد کی شادی ، ۵۴).
بلبھور کے ماں باپ مرچکے ہیں اس کا خیال ہوگا کہ اسے گھر داماد بنا کر رکھے گی.
(۱۹۴۲ ، شکست ؛ ۱۰۰).
[ گھر + داماد (رک) ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .