( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶   ۱۷       >
  1. قَلَمَہ

    کسی شے کا سلاخ جیسا یا قلم کی شکل کا ٹکڑا .
     

  2. قَلَْمی

    ۱ . ہاتھ کا لکھا ہوا ( مطبوعہ کا نقیض ) .
    ۲. تحریری .
    ۳. سلاخ کی شکل والا ، قلم دار .
    ۴. قلم سے نسبت رکھنے والا .
    ۵. قلم سے بنایا ہوا .
    ۶. وہ درخت یا پودا جو تخم کے بجائے قلم سی پیدا ہوا ہو ، وہ درخت جس میں قلم لگائی گئی ہو .
    ۷ . اس درخت کا پھل جس میں قلم لگائی گئی ہو .
     

  3. قَلَْمی آرایِش

    عرب فنِ تعمیر کے مطابق طاقوں میں بنائی جانے والی ایک قسم کی آرائشی شکل .
     

  4. قَلَْمی آم

    پیوندی آم جو بڑا اور خوش ذائقہ ہوتا ہے .
     

  5. قَلَْمی بَڑا

    بڑوں کی قسم کا لمبوتری شکل کا کرارا تلا ہوا پکوان جو عموماً چنے کی دال کی پیٹھی کا بنایا جاتا اور چٹنی سے کھایا جاتا ہے ، یہ قلم کی وضع کا ہوتا ہے .
     

  6. قَلَْمی تَصْوِیر

    قدیم طریقے پر ہاتھ سے بنائی ہوئی تصویر .
     

  7. قَلَْمی تَعاوُن

    کسی جریدے کو مضامین وغیرہ لکھ کر دینا .
     

  8. قَلَْمی ٹھوس

    ایسی جامد شے جس کی شکل سلاخ جیسی ہو .
     

  9. قَلَْمی خاکَہ

    قدیم طریقے پر ہاتھ سے بنایا ہوا کچّا نقشہ یا تصویر ، مرقع، وہ مضمون جس میں کسی شخص کے جستہ جستہ حالات لکھے جائیں ، کسی شخص کی صورت و سیرت کا نقشہ جو الفاظ کے ذریعے کھینچا جائے .
     

  10. قَلَْمی دوسْتی

    باہمی خط و کتابت کے ذریعے کی جانے والی دوستی .