ایک قلمی نسخہ مدارسۂ احمدیہ میں موجود ہے .
( ۱۹۴۱ ، شبلی ، مقالات ، ۵ : ۴۷ ) .
”جوہر “ نام کا ایک قلمی رسالہ نکالا بعد کو یہی رسالہ اردو کا معتبر پرچہ بن گیا .
( ۱۹۸۳ ، خطبات محمود ، ۱۰ ) .
خوش ہیں قلمی وعدوں یہ ڈوب رہے ہیں
ان کے لیے تنکے کا سہارا بھی بہت ہے
قلمی شورہ باریک شدہ کی تھوڑے تھوڑے وقفے سے چٹکی دیں .
( ۱۹۳۷ ، سلک الدرر ، ۴۲ ) .
حاصل شدہ سوڈیم ایکسڑیکٹ کے ایک حصّے میں تھوڑی مقدار میں قلمی فیرس سلفیٹ ڈالیں .
( ۱۹۸۵ ، نامیانی کیمیا ، ۳۹ ) .
میرے آیا و اجداد سیفی اور قلمی معزز عہدوں پر رہ چکے ہیں .
( ۱۹۰۱ ، ارمغان سکلطانی ، ۱۰ ) .
مولانا کے نزدیک یہ قلمی پستی کی بات تھی کہ طرز تحریر کو مخاطین کے ذوق کے مطابق حسین و رنگین بنا کر پیش نہ کیا جائے .
( ۱۹۸۸ ، اُردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصّہ ، ۱۱ ) .
انہوں نے بہت سی قلمی اور عکسی تصویریں اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی اختری کو دکھائیں .
( ۱۹۲۴ ، اختری بیگم ، ۶۰ ) .
جابجا چمن بندی ہے کوئی قلمی درخت کوئی پیوندی ہے .
( ۱۹۰۱ ، الف لیلہٰ ، سرشار ، ۱۴۸ ) .
قلمی یا پیوندی کی گُٹھلی سے اسٹاک پیدا کیا جائے .
( ۱۹۳۰ ، شفتالو ، ۳۸ ) .
آم دو طرح کا ہوتا ہے ایک تخنی اور دوسرا قلمی .
( ۱۹۶۲ ، پیڑ ، ۴۶ ) .