( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶   ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰   ۲۱       >
  1. گَھر کا جوگی جوگْنا باہَر کا جوگی سدھ

    انسان کی وطن میں قدر نہیں ہوتی اپنے گان٘و میں فقیر ہوتا ہے دوسرے گان٘و میں اولیا سمجھا جاتا ہے.
     

  2. گَھر کا چَراغ

    خاندان کا نام روشن کرنے والا ، نور چشم ، بیٹا ، گھر کا اُجالا.
     

  3. گَھر کا حِساب

    ذاتی حساب کتاب ، خانگی لین دین ؛ اپنی ہی سمجھ کا حساب.
     

  4. گَھر کا خَرْچ

    خانگی اخراجات ، وہ خرچ جو صرف گھر ہی سے تعلق رکھتا ہو.
     

  5. گَھر کا دِیا جَلانا

    گھر کا خیال کرنا ؛ گھر کی مفلسی دور کرنا.
     

  6. گَھر کادَھنْدا

    گھر کا کام کاج ، امورِ خانگی ، کاروبارِ خانہ داری.
     

  7. گَھر کا راسْتَہ /رَسْتہ

    وہ راستہ جو کسی کے گھر کو جائے ، راہ خانہ ؛ وہ زمین جو اپنی طرف سے آنے جانے کے لیے چھوڑی گئی ہو ؛ ذاتی سڑک یا راستہ ؛ آسان کام.
     

  8. گَھر کا راسْتَہ بَتانا

    ٹالنا ، بے نیل مرام رخصت کرنا ، چلتا کرنا.
     

  9. گَھر کا راسْتَہ بُھول جانا

    بدحواسی سے گھر کا راستہ یاد نہ رہنا ، کہیں ایسا جی لگنا کہ گھر جانے کا خیال بھی نہ آنا.
     

  10. گَھر کا راسْتَہ سَمَجْھنا

    آسان کام سمجھنا.