( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
دَسْت خورْدَہ
مستعملہ ، خراب ، استعمال شدہ .
دَسْت خوش
دل لگی ، خوش طبعی یا مسخرگی کا سامان .
دَسْت خُون
شطرنچ کی آخری چال، ایک کھیل جس میں ہاری ہوئی جماعت اپنے عضو دائوں پر لگا دیتی ہے ؛ تخت جس پر قبضہ کرنے کے لیے بہت خُون کرنے پڑیں .
دَسْت داری
دیکھ بھال .
دَسْت دَراز
بے باک ، نڈر ، ہت چُھٹ ، ظالم ؛ بے رحم .
دَسْت دَرازی
۰۱ ( حرکات وسکنات و تیز زبان سے ) گستاخی ، بے باکی ، چھیڑ چھاڑ ؛ ہاتھ ڈالنا .
۰۲ زیادتی ، زبردستی .
۰۳ چھینا جھپٹی ، لُوٹنا کھسوٹنا ، استحصال .
۰۴ زیادتی .
۰۵ مداخلت ، تخریب .
۰۶ عورت پر ہاتھ ڈالنا .
اف : کرنا ہونا .
دَسْت دُعا
دعا کا ہاتھ ، وہ ہاتھ جو دعا کے لیے اُٹھایا جائے .
دَسْت دِبی
امداد ، مدد ، اقرار یا وعدے پر ہاتھ دینا .
دَسْت دینا
۰۱ حاصل ہونا .
۰۲ قابو ، اختیار یا قُدرت دینا .
دَسْت راسْت
( کنَایۃً ) حامی ، مددگار .
<
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
>