ساقی ہے شب کی دست درازی کا کیا ملال
پیارے جو بے خودی میں ہوا معتبر نہیں
سامنے میرے ترے کا کلِ مشکیں سے اگر
بے سبب دست درازی کبھو شانا کرتا
کنیزوں میں دست درازیاں ہونے لگیں کوئی کہتی ہے ہوا تمہارے سر پر کوّا بیٹھا ہے .
( ۱۹۰۲ ، طلسمِ نوخیزِ جمشیدی ، ۳ : ۱۱۸ ) .
کوتاہ قامتی کے باوجود ( مولانا سُہا بھوپالی ) حیسنوں پر بے ساختہ دست درازی ان کا محبوب مشغلہل تھا.
( ۱۹۷۰ ، یادوں کی برات ، ۴۶۳ ) .
وگر زور تجھ میں نا اچھ سی تو عشق البتہ تجھ پر کرے گا دست درازی .
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۱۳۹ ) .
اس کی بتائوں دست درازی کہاں تلک
ہے تیرے دامِ زلف سے صیدِ حرم کو خوف
مانع جو ہوا دست درازی کو ترا عدل
پروانہ کو بھی شمع نے انگلی نہ لگائی
ہے سب سے قوی بازوئے سلطان حجازی
کرسکتا ہے شیروں پہ کوئی دست درازی
رتن سین کی دست درازیوں نے قافیہ تنگ کرکے حکومت چتوڑ بادشاہ سے اس کے بھانجے کو دلادی تھی .
( ۱۹۳۹ ، افسانۂ پدمنی ، ۸۶ ) .
صبا کی دست درازی گُلوں ہی تک تو نہ تھی
ہمارے جیب وگریباں بھی چاک ہوتے رہے؎
جو کہ سنِ تمیز میں شادی کرتے ہیں البتہ اپنی اولاد کی دست درازی سے بچیں گے .
( ۱۸۳۹ ، تواریخ راسلس شہزادہ حبش کی ، ۱۵۵ ) .
روسی زبان میں ٹیگا بعمنی ( Virgin ) ایسے جنگلات کو کہتے ہیں جو انسان کی دست درازی سے محفوظ ہوں .
( ۱۹۶۴ ، معاشی و تجارتی جغرافیہ ، ۲۶۶ ) .
مدینہ کی گلیوں میں کوئی مسلمان بیوی جارہی تھی کسی یہودی نے اس پر دست درازی کی اس پر طیش کھاکر ایک مسلمان نے اس یہودی کو مار ڈالا .
( ۱۹۱۹ ، جو پائے حق ، ۲ : ۸۷ ) .
[ دست + دراز ( رک ) + ی ، لاحقۂ کیفیت ] .
