اسلام نے کسی مذہب کے مسائل میں دست اندازی نہیں کی.
(۱۸۷۰، خطبات احمدیہ ، ۳۱۳).
انھوں نے (حکیم اصغر حسین فرخ آبادی) مرض کو لا علاج خیال کرکے دست اندازی نہیں کی.
(۱۹۴۶، مقالاتِ شروانی ، ۵).
اگر آپ کا کوئی معقول ذریعہ معاش نہیں تو آپ پر دست اندازی کی جاسکتی ہے.
(۱۹۸۰، دیوار کے پیچھے ، ۲۰۳).
مجھے دیور جانتی ہیں اور جب میری جانب سے دست اندازی ہوگی یا اشارہ بازی تو وہ کیا دل میں کہیں گی.
(۱۸۹۲، خدائی فوجدار ، ۱ : ۲۳).
گورنمنٹ اگر وہ خیر خواہ رہیں تو ان کے حقوق اور آزادی میں کسی دوسرے کو دست اندازی نہیں کرنے دیتی ہے.
(۱۹۰۷، کرزن نامہ ، ۳۴۸).
[ دست + انداز (رک) + ی ، لاحقۂ کیفیت ]
