گورنمنٹ تمام مذہبی تعلیم سے اپنے مدارس میں دست کَش ہے .
( ۱۸۷۳ ، مجموعۂ لکچرز و اسپیچز ، ۱۲۴) .
اس کے بعد چندوسی میں مع اہل و عیال سکونت اختیار کی اور کھنڈ سال کی تجارت کرتے رہے اخیر میں اس سے بھی دست کش ہوگئے .
( ۱۹۲۹ ، تذکرۂ کامِلان رام پور ، ۲۱۶ ) .
دوسرے ابھی بھوک باقی ہو کہ کھانے سے دست کش ہوجائو .
( ۱۹۸۶ ، سہ ماہی نور الدّین ، اکتوبر نومبر : ۱۰۰ ) .
دست کش : جب حریف نیچے ہو تو .... داہنی طرف بیٹھ کر .... مضبوط پکڑ لے اور ایک گُھٹنا حریف کی گردن پر اور ایک پسلیوں پر جما کر زور سے کھینچ کر چت کردے .
( ۱۹۰۷ ، رموز فنِ کشتی ، ۱۰۵ ) .
[ دست + ف : کش ، کشیدن ـ کھینچنا ] .
