کل سیر کیا ہم نے سمندر کو بھی جا کر
تھا دست نِگر پنجۂ مژگاں کی تری کا
ایسا طریق کار سوچنے لگے کہ جس میں کسی کا دست نِگر بننے کی ضرورت نہ ہو .
( ۱۹۲۳ ، گوشۂ عافیت ، ۱ : ۲۱۹ ) .
چند مخصوص پودے ایسے بھی ہیں جو خود اپنی ذات کے لیے مکمل غذا تیّار نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ وہ کُلّی یا جُزوی طور پر دوسرے پودوں یا جانوروں کے دست نِگر ہوتے ہیں .
( ۱۹۸۵ ، حیاتیات ، ۱۵۰ ) .
[ دست + ف : نگر ، نگریستن ـ دیکھنا ] .
