سپر سر لشکر کے سنگات عقل بی بے اختیار ہو کر راتیں رات عشق کے حضور آیا ، دیدے دیدار سوں لایا دعا دیا دست بوسی کیا .
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۲۶۶ ) .
دونوں دست بوسی کرکے بیٹھ گئے .
( ۱۸۰۳ ، گل بکاولی ، ۲۰ ) .
شل یہ بازوئے عدو ہو کہ الہیٰ اس سے
دست بوسی جو کرے ہاتھ مِلائے نہ بنے
یہ سجدہ تعظیمی تھا جو ان کی شریعت میں سلام مصافحہ اور دست بوسی کا درجہ رکھتا تھا اور جائز تھا .
( ۱۹۶۹ ، معارف القرآن ، ۱ : ۱۳۱ ) .
[ دست + بوس ( رک ) + ی، لاحقۂ کیفیت ] .
