خدا نے ایسا دستِ شفا اس کو دیا ہے کہ دوا پیتے ہی اثر ہوتا ہے .
( ۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۱۰۵ ) .
بڑے حکیم معمر آدمی تجربہ کار لائق فائق، عالم فاضل تمام شہر میں ہوا بندھی تھی . لوگوں کا مقولہ تھا کہ دستِ شفا ہے .
( ۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۲ : ۲۴۱ ) .
حکیم شجاع الدین خان صاحب ..... دستِ شفا رکھتے ہیں .
( ۱۹۰۵ ، یادگار دہلی ، ۱۷۵ ) .
اب پاکستانی معالج بھارتی این سی او کی زیر نگرانی اپنے ہم وطن کی نبض پر دستِ شفا رکھ کر دیا پیٹ کو ہاتھ سے دبا کر دیکھتا .
( ۱۹۷۴ ، ہمہ یاراں دوزخ ، ۱۷۷ ) .
[ دست + شِفا ( رک ) ] .
