آپ کا بندۂ دست گرفتہ اور غُلام زرخرید رہوں گا .
( ۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۸ : ۲۸۰ ) .
خواجۂ جہاں کا ایک دست گرفتہ موجود تھا اس امیر نے اپنے مصاحب کو وضو کرنے کا حکم دیا .
( ۱۹۳۸ ، تاریخِ فیروز شاہی ، فدا علی طالب ، ۶۱ ) .
ماموں مولودی حافظ سید عبیداللہ صاحب مرحوم . . . اپنے زمانہ کے شیخ کامل حضرت سید شاہ ضیاء النبی کے فرزندِ ارجمند قرآن مجید کے جیّد حافظ تھے . . . حفظ جونپور میں حضرت مولانا مکی کے خاندان میں رہ کر ، جو اُن کے ( مولوی حافظ سید عبیداللہ صاحب ) والد ہی کا دست گرفتہ تھا مکمل کیا تھا .
( ۱۹۸۳، کاروانِ زندگی ، ۴۴ ) .
[ دست + گرفتہ ( رک ) ] .
