خاتم بھی نامہ کی نشانی
انسان کی دست بُرد جانی
آج مانا یگانہ ہیں ہم لوگ
دست بُردِ زمانہ ہیں ہم لوگ
اُنے گرز کے دستہ میں دست بُرد
دکھایا اُنو کوں وہاں دستبرد
غالب ہے کہ اس بادشاہ کی سلطنت پائیدار رہے اور . . . ملک پر دست بُرد نہ ہونے پائے.
(۱۸۳۸، بستانِ حکمت ، ۲۳۷).
جائیداد منقولہ ہو یا غیر منقولہ سوتیلے باپ کی دستبرد سے محفوظ رہے.
(۱۹۳۱، نوحۂ زندگی ، ۳ )
حِطّۂ کشمیر اپنی جغرافیائی صورتِ حال کی وجہ سے کئی مرتبہ حملہ آوروں کی دست بُرد سے محفوظ رہا.
(۱۹۷۷، اقبال کی صحبت میں ، ۳۷۹).
گھر میں فقط عورتیں ہی عورتیں تھی چوروں کو دست برد کا موقع مل گیا.
(۱۸۹۶، فلورا فلورنڈا ، ۱۵۷).
جس قدر گہنا مستان شاہ کے دست برد سے بچا تھا مع چھلّے انگوٹھی کے اتار کے ڈال دیا.
(۱۹۰۰، خورشید بہو ، ۱۴۶).
دیکھی جو دست ہرد تری چشمِ ترک کی
قزاق راہ کاٹ کے جاناں نکل گئے
ایمن ہے دست بردِ حوادث کے خوف سے
فضلِ خدا ہے ان کا نگہبان و پاسدار
زمانے کی دست برد سے آتش جہلا سے اور عیّارانِ ماضی کی تباہ کاریوں سے دورِ اسلام کی جو نورانیاں محفوظ رہ گئی ہیں وہ . . . کہیں جمع ہیں اور کہیں مدفون.
(۱۹۸۳، کوریا کہانی ، ۱۱).
[ دست + ف : بُرد ، بُردن - لے جانا ]
