دست بستہ ہو کھڑا ہے سرو تجھ قد کے حضور
گر غلامی خط تجھے دیوے تو ہے اس کوں بجا
شاگرد پیشے اور مجرائی دست بستہ یا ادب آنکھیں نیچی کیے ہوئے حاضر تھے.
(۱۸۰۲، باغ و بہار ، ۸۷).
سب نے دست بستہ عرض کیا.
(۱۸۹۰، فسانۂ دل فریب ، ۱۷).
دنیا کی ہر نعمت اور زندگی کی ہر راحت اس کے حضور میں دست بستہ حاضر تھی.
(۱۹۱۷، گلدستۂ عید ، ۲۰).
دست بستہ استدعا ہے کہ اپنے حبیبِ پاکؐ کے طفیل ہر مسلمان خصوصاً رختِ سفر کے ہر قاری کی دلی مرادیں بر لائے.
(۱۹۸۵، رختِ سفر ، ۱۲).
دست بستہ و کمر بستہ و لب بستہ سہی
اس پہ بھی خوش ہو کہ دربار میں آئے تم ہو
[ دست + ف : بستہ ، بستن - باندھنا ]
