حُقّہ بردار نے چاندنی کی حقہ چاندنی کے سے ساز سے تیار کرکے بادشاہ زادے و دلبر کے آگوں لیائے رکھتے ہیں اور خاک انداز ودست پناہ ہاتھ میں لئیں کھڑے رہتے ہیں .
( ۱۹۴۶ ؟ ، قصۂ مہر افروز و دلبر ، ۱۹۲ ) .
اگر دست پناہ آگ میں گرم کرکر اس کی پیٹھ پرکھیئے تو خُوب ہے .
( ۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۱۰۸ ) .
مجھ سے بُرا کوئی نہیں دست پناہ سے پکڑ کر زبان کھینچ لوں گی .
( ۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۱ : ۹۸ ) .
ماں کے پاس دست پناہ نہیں ہے توے سے روٹیاں اُتارتی ہیں تو ہاتھ جل جاتا ہے .
( ۱۹۳۵ ، دودھ کی قیمت ، ۶۷ ) .
یہ آلات خواہ کنویں سے پانی کھینچنے کے ڈول ہوں کھیتی باڑی کے لئے ہل بیل ہوں روٹی پکانے کے لیئے پُھکنی، دست پناں ہوں، سفر کے لیے ریل گاڑی، ہوائی جہاز ہوں ... انسانی زندگی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں .
( ۱۹۶۴ ، پاکستانی کلچر ، ۲۰۷ ) .
