گھبرا کر دست پاچہ ہوا عیش و نشاط بُھولا .
( ۱۸۲۴ ، فسانۂ عجائب ، ۱۱۱ ) .
تھی جنھیں دیو سے نسبت وہ دِلاور بھاگے
دست پاچہ طرفِ قلعۂ خیبر بھاگے
اس وقت میں دست پاچہ ہوکر بیٹھ رہنا طریقِ وفا اور آئیں حیا سے دُور ہے .
( ۱۸۶۶ ، جادۂ تسخیر ، ۱۶۷ ) .
آئرستان والے انگریزوں سے زیادہ گہرا تخیّل رکھتے ہیں ان سے زیادہ سمجھدار اور ذہین ہیں لیکن زمانے کی رفتار سے ناآشنا ہیں اس لئے میدانِ عمل میں دست پاچہ ہو کر رہ گئے .
( ۱۹۴۷ ، مضامینِ عابد ، ۱۶۶ ) .
[ دست + پاچہ ( رک ) ] .
