اس وقت بارے اپنی دست گیری کوں ٹھار کیا .
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۸۴ ) .
جنوں کرتا فغاں گر دست گیری بعد مرنے کے
تو مجھ حسرت بھرے کا کس مزے سے یہ کفن پھٹتا
مشکل میں دست گیری کرنی بُرے وقت میں پہنچنا یہ سب اللہ ہی کی شان ہے .
( ۱۸۳۰ ، تقویۃ الایمان ، ۱۷ ) .
مشترک خاندان کے طریقے کو بتدریج معدوم کر دینا چاہیے پھر بھی اس کا یہ مفہوم نہ قرار دینا چاہیئے کہ ہم . . . کمزور اور محتاج رشتہ داروں کی دست گیری کے لیے اپنے ضمیر کی آواز نہ سن سکے .
( ۱۹۴۰ ، معاشیاتِ ہند ( ترجمہ ) ، ۱ : ۱۷۱ ) .
جن جن حضرات نے کسی نہ کسی طرح ان کی ( جگن ناتھ آزاد ) دست گیری کی ان سب کا بصد احترام اعتراف کیا ہے .
( ۱۹۸۲ ، آنکھیں ترستیاں ہیں ( مقدمہ ) ، ۱۲) .
[ دست + گیر ( رک ) + ی ، لاحقۂ کیفیت ] .
