مجھ سیں غم ، دست و گریباں نہ ہوا تھا سو ہوا
چاک سینہ کا نمایاں نہ ہوا تھا سو ہوا
کون سی رات زمانے میں گئی حِس میں میر
سینۂ چاک سے میں دست و گریباں نہ ہوا
گالیاں دیں ـ اور بے چارے ہرکارے سے ناحق دست و گریباں ہو پڑیں .
( ۱۸۸۷ ، موعظۂ حسنہ ، ۶۳ ) .
مریض اپنے بستر سے اُٹھ کر تیمار داروں اور حاضرین سے دست و گریباں ہو جاتا ہے.
( ۱۹۳۳، بخاورں کا اصولِ علاج ، ۳۳ ) .
یہ تمنّا تو نہ پوری ہوئی لیکن شہباز
آگیا ہم کو بہم دست و گریباں ہونا
زلف اُس رخ پہ صبا سے جو پریشاں ہو جائے
سحر و شام بہم دست و گریباں ہو جائے
اس کی عبارت سلیس ، منشیانہ ، محاورہ متانت سے دست و گریباں ہے .
( ۱۸۸۳ ، دربارِ اکبر ، ۶۱۰ ) .
مسلمانوں نے جب بھی قرآن و سنت کے احکامات فراموش کر کے آپس میں دست و گریباں ہونے کا راستہ اپنا ہے انھیں نقصان اتھانا پڑا ہے .
( ۱۹۸۷ ، جنگ ، کراچی ، ۱۸ جنوری : ۱ ) .
