مہندی سے سرخ سرخ ہاتھ ؛ مہندی لگے ہاتھ ؛ ( مجازاً ) محبوب کے ہاتھ .
خیر اس کی نہیں اے اثرِ لطف محبت
اُس دستِ حنائی میں جو داماں نظر آیا
( ۱۹۳۸ ، فکرِ جمیل ، ۳۰ ) .
اُلجھا مرے بالوں سے کوئی دستِ حنائی
سونے نہ دیا لذّتِ خوابِ سحری نے
( ۱۹۷۹ ، جزیرہ ، ۱۲۶ ) .
[ دست + حنا ( رک ) + ئی، لاحقۂ صفت ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .