( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. اَندَر کَرنا

    ۱۔ داخل کرنا ، گھسیڑنا ، کسی جگہ یا چیز میں رکھنا۔
    ۲۔ قید میں ڈالنا (ادارہ)۔
     

  2. اَندَر کی سانْس اَنْدَر اَور باہَر کی سانْس باہَر

    خوف تحیر یا سکوت کی حالت میں سانس لینا دشوار ہونے کی صورت حال ، دم بخود نیز حیرت زدہ یا سہما ہوا ہونے کی کیفیت۔
     

  3. اَندَر وار

    بھیتر کی طرف ، اندرونی جانب۔
     

  4. اَندَر والا

    ۱۔ دل .
    ۲۔ بچہ جو ماں کے پیٹ میں ہو۔
     

  5. اَندَر والی

    ۱۔ ماما ، خادمہ (عموماً بطور جمع مستعمل )
    ۲۔ کلیجی (صبح صبح اکثر عورتیں اس کا نام لینا بدشگونی خیال کرتی ہیں)
     

  6. اَندَر ہی اَنْدَر

    چپکے چپکے ، پردے پردے میں ، خفیہ طور پر۔
     

  7. اِنْدَر

    ( ہندو صنمیات ) دیوتاؤں کا راجا ( جس کے دربار میں پریاں ناچتی تھیں ) ؛ بارش کا دیوتا۔
    ۲۔ رعد ، گرج
    ۳۔ دائیں آنکھ کی پتلی ؛ روح انسانی ؛ چھبیسویں نچھتر میں ایک ستارہ۔
    ۴۔ وہ چند بنے ٹھنے اور آراستہ پیراستہ ٹھاکروں کو نہلانے والے آدمی جو انت چودس کے دن کسی پوتر کنویں کے باجے گاجے کے ساتھ چاندی کے آبخورے میں پانی لاکر ان کو نہلاتے ہیں (دہلی میں اس کا خاص میلا ہوتا ہے)
     

  8. اِنْدَر َ اسَن

    اندر دیوتا کے بیٹھنے کا تخت یا شاہی محل۔
     

  9. اِنْدَر َ اسَن آنا

    اندر کے راج کا مزہ آنا ، نہایت عیش و آرام اور بے فکری سے گزرنا۔
     

  10. اِنْدَر َ اش

    (لفظاً) راجا اندر کی غذا ، (مراداً) ایک قسم کی بوٹی جو اکثر دیوتاؤں اور خصوصاً شیوجی اور اندر کو نہایت مرغوب تھی ، شیو بوٹی ، شیو جی کی گھٹی۔