( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴       >
  1. اِینٹ تیز کرنا

    (معماری) چنائی میں ردے کی اینٹ کو جو کسی قدر اندر کو دبی ہوئی ہو آگے کو لانا تاکہ دوسری اینٹوں کے ساتھ ایک خط میں ہوجائے؛ اینٹ کو ردے کی سیدھ سے قدرے نکلتا رکھنا.
     

  2. اِینٹ کا جَواب پتَھَّر سے دینا

    سخت بات کے جواب میں اس سے زیادہ سخت بات کہنا یا سختی سے پیش آنا.
     

  3. اِینٹ کا غُلام

    (لفظاً) تاش پتوں میں وہ اینٹ کا پتا جس پر غلام کی تصویر ہوتی ہے (مراداً) بد ہیت ، کندہ ، بدر و اور کاہل .
     

  4. اِینٹ کا گَھر مَٹّی کا دَر

    انمل بے جوڑ بات یا کام
     

  5. اِینٹ کا گَھر مَٹّی کا کَرْدینا

    (فضول خرچی میں) ساری دولت تباہ کردینا، سب کیا کرایا خاک میں ملادینا.
     

  6. اِینٹ کی عَیَنک لَگانا

    اس جگہ مستعمل جہاں کوئی چیز کسی کو قائل کرنے کے لیے دکھائی جائے.
     

  7. اِینٹ کی لینی پَتَّھر کی دینی / ۔ کی دینی پَتَّھر کی لینی

    جو اینْٹ مارے گا اسے پتھر کھانا پڑے گا، جو کسی پر سختی کرے گا اسے زیادہ سختی برداشت کرنا ہوگی.
     

  8. اِینٹ کَھر

    اینْٹ کا روڑا یا ٹوٹی ہوئی ناکارہ اینْٹ
     

  9. اِینٹ کھویا

    رک: اینْٹا کھویا .
    ۲. ادھ پکی این٘ٹ سے مشابہ رنگ، ہل٘کا نارنجی رن٘گ.
     

  10. اِینٹ کھینْچْنا

    (معماری) چنائی کے ردے میں سے اینْٹ باہر نکالنا