( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات اُلَٹْنا
۱. معاملہ برعکس ہونا ، حالات کا مخالف رخ اختیار کرنا.
۲. رد کرنا، تردید کرنا کافی جواب دینا .
۳. کہہ مکرنا.
بات اُوپَراُوپَر جانا
بات کا قبول نہ ہونا ، کہنے کا اثر نہ ہونا .
بات اَورپَر ڈھالْنا
اپنا قصور دوسرے کے سر تھوپنا.
بات اُونچی کَرنا
مرتبہ بلند کرنا ، کسی کے کلام کی تائید کر کے اس کی آبرو بڑھانا
بات اُونچی ہونا
۱. سر بلند ہونا.
۲. بات کا سبقت لے جانا.
بات آبَنْنا
حالت خراب ہونا ، گت بننا ، (قدیم).
بات آپَڑْنا / آنْ پَڑْنا
۱. مشکل پڑنا ، بن جانا.
۲. اتفاقی ذکر نکل آنا .
۳. معاملے کا اٹکنا یا رکنا یا ٹھہرنا.
۴. عزت کا سوال پیدا ہوجانا ، ساکھ پر بن جانا.
بات آرَہْنا
نتیجہ نکلنا ، منحصر ہو جانا .
بات آگے آنا
کیا پورا ہونا، پیش گوئی درست ثابت ہونا.
بات آنا
۱. بات کا رکنا یا ٹھہرنا ، بات پہن٘چنا.
۲. الزام آنا.
۳. منگنی کا پیام آنا.
۴. گزند پہن٘چنا ، چوٹ پڑنا.
۵. کہنے کا موقع پیدا ہونا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>