( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸۵ نتائج (۰سیکنڈ )
بَغَل بَنْدی
وہ لباس جس کے بند بغل میں ہوں۔
بَغَل بَھینْچْنا
بغل کو بہت قوت کے ساتھ بازو سے دبانا (اکثر تکلیف یا سردی وغیرہ کے وقت)۔
بَغَل پَرْوَر
بغل بروردہ (رک) کی تخفیف۔
بَغَل پَرْوَرْدَہ
گودیوں میں پلا ہوا ناز و نعم میں پرورش پایا ہوا لاڈلا ، دلارا.
بَغَل پھیر
ایک دانْو جس میں مقابل جھک کر حریف کی بغل سے نکلتا ہے اور پشت پر پہنچے کو دانو کرتا ہے۔
بَغَل تَکْیَہ
سوتے وقت بغل میں رکھنے کا تکیہ۔
بَغَل تھا سِیارہ ، تو پُوت تھا ہمارا ، جب کَمَر ہوا کَٹارا ، تو کَنْتھ ہوا تُمھارا
کھانے پینے کو ہمارا تھا کمانے کو تمھارا ہو گیا بیٹے بہو کی طرف اشارہ ہے
بَغَل زَن
(لفظاً) بغل بجانے والا (مراداً) خوش ہونے والا تمسخر کرنے والا مذاق اڑانے والا۔
بَغَل سُونْگْْھنا
۱. متلی یا قے روکنے کے لیے بغل کی طرف ناک جھکا کر سانْس لینا
۲. شرمندہ ہونا پشیمان ہونا تائب ہونا
بَغَل کا پھوڑا
سخت تکلیف دینے والا ایذا پہنْچانے والا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>