( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۳۹ نتائج (۰سیکنڈ )
زَن ، زَمِین ، زَر ، تِینوں لَڑائی کے گَھر
ان تینوں سے دُنیا میں جھگڑے پیدا ہوتے ہیں
زَن شَناس
عورت کی فطرت سے واقف ، عورت کے خصائل سے آگاہ ، عورت کی فطرت ، حیثیت اور حقیقت پہچاننے والا ۔
زَن ِ مُحْصِنَہ
سہاگن ، شوہر والی عورت ، شادی شدہ ۔
زَن ِ مَدْخُولَہ
شادی شُدہ عورت ، گھر میں ڈالی ہوئی عورت ، داشتہ ۔
زَن مُرِید
۱. بیوی کا مُطیع ، بیوی کے اِشاروں پر چلنے والا ، جورُو کا غُلام ۔
۲. وہ عورت جو کسی کی مُرید ہو ، زن مُرید ۔
زَن مُرِیدی
بیوی کی فرمانبرداری ، اطاعت ، غلامی ، تابعداری ۔
زَن ِ مَمْلُوکَہ
وہ عورت جس پر قبضہ کر لیا گیا ہو ؛ (مجازاً) بان٘دی ، لون٘ڈی ۔
زَن ِ مَنْکَوحَہ
وہ عورت جس کے ساتھ نکاح ہوا ہو ، بیاہتا بیوی ، منکوحہ ، نکاح میں آئی ہوئی عورت
زَن و شو
عورت مرد ، میاں بیوی ، بیوی اور شوہر ۔
زَن و فَرْزَند
بیوی بچّے ، اہل و عیال ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>