( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۵ نتائج (۰سیکنڈ )
غَزَل چھیڑْنا
ترنّم کے ساتھ غزل پڑھنا ، لحن کے ساتھ غزل سنانا.
غَزَل خواں
۱. (i) غزل پڑھنے والا ، غزل سنانے والا ، عاشقانہ کلام پڑھنے والا.
(ii) غزل پڑھتا ہوا.
(iii) محض عشق و عاشقی کی شاعری کرنے والا.
۲. غزل کا راگ گانے والا ، مطرب.
غَزَل خُوانی
۱. غزل پڑھنا.
۲. عشق و عاشقی یا حسن و عشق کے متعلق شعر کہنا یا سنانا.
غَزَل دَرْ غَزَل
ایک غزل کے بعد اسی زمین میں دوسری غزل کہنا.
غَزَل دِکھانا
غزل پر اصلاح لینا.
غَزَل سَرا
ترنم سے غزل پڑھنے والا ، غزل خواں.
غَزَل ِ سَرائی
ترنم سے غزل پڑھنا ، غزل خوانی.
غَزَل سُسْت ہونا
غزل کا پھیکا ہونا ، کمزور ہونا ، بے اثر ہونا.
غَزَل سَنْج
غزل کہنے والا ، غزل گو.
غَزَل سیر کَہْنا
طویل غزل کہنا ، غزل کی زمین کے ہر قافیے کو باندھنا.
<
۱
۲
۳
۴
>