( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
ناز بَران کُن کہ خریدار تُست
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ناز اس سے کر جو تیرا خریدار ہو ، ناز چاہنے والے ہی اُٹھا سکتے ہیں
ناز بَرپا کَرنا
ناز و انداز دکھانا ، اداؤں سے دل لبھانا ، اِٹھلا نا ۔
ناز بَردار
ناز اٹھانے والا ، نخرے برداشت کرنے والا ؛ مراد: عاشق ، چاپلوس ۔
ناز بَرداری
نخرے سہنا ، ناز اٹھانے کا عمل ، چوچلے برداشت کرنا ، لاڈ پیار نیز خوشامد ، چاپلوسی ۔
ناز بَرداری کَرنا
نخرے اٹھانا ، نخرے سہنا ، لاڈ پیار کرنا ۔
ناز بَرداریوں سے پالنا
بہت لاڈ پیار سے پالنا ۔
ناز بُو
ایک خوشبو دار پودا جس سے کالے کالے دانے نکلتے ہیں ، اس کے پھول اور پتے بہت خوشبودار ہوتے ہیں ، سیاہ تلسی ، ریحان ۔
ناز بُوئے سِیاہ
رک : ناز بو ۔
ناز بے جا
بے جا ناز برداری ، نامناسب نخرے ، ناروا چوچلے ۔
ناز بَھری /بَھریں
ناز و انداز دکھانے والی ، اٹھلانے والی ، ادائیں بتانے والی ، نازنین ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>