( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۱ نتائج (۰سیکنڈ )
نِعمَت جاننا
غنیمت سمجھنا ؛ قدر کرنا ۔
نِعمَت جَدیدَہ
نئی عطا کی ہوئی نعمت ، اضافی نعمت ۔
نِعمَت حُسنٰی
عمدہ نعمت ، اچھی نعمت ۔
نِعمَت خانَہ
۱۔ لکڑی یا لوہے کی چادر سے بنی ہوئی چھوٹی الماری جس میں جالی لگی ہوتی ہے اور اس میں کھانے کی چیزیں اور گوشت وغیرہ کھلا رکھا جاتا ہے تاکہ یہ چیزیں مکھیوں اور دوسرے جانوروں سے محفوظ رہیں اور خراب نہ ہوں ، گنجینہ ۔
۲۔ وہ مکان جس میں کھانا اور کھانے کی چیزیں رکھی ہوں ، وہ جگہ جہاں امرا کھانا کھاتے ہیں ، عشرت کدہ ، توشہ خانہ ۔
نِعمَت خُداداد
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت ، انعام من جانب اللہ ۔
نِعمَت خُداوَندی
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت ، بخشش یا عطیہ ۔
نِعمَت خوار / خور
دولت و ثروت سے لطف اٹھانے والا ، خوش حال ، بہت دولت مند
نِعمَت دَرد
درد کی نعمت ؛ (کنایتہ) رحم دلی ، درد مندی ۔
نِعمَت دُنیَوی
دنیا سے متعلق نعمت ، ایسی نعمت جس کا فائدہ دنیا میںملے ، دنیاوی نعمت ۔
نِعمَت عُظمیٰ
بہت بڑی نعمت ، غیر معمولی چیز یا عطیہ ( عموماً جو خدا کی طرف سے عطا ہو) ۔
<
۱
۲
۳
۴
>