( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۰ نتائج (۰سیکنڈ )
یَکْتا ے عَصر
رک : یکتاے زماں ؛ اپنے عہد میں سب سے بے مثل ، لاجواب شخص ۔
یَکْتا ے فَن
کسی فن میں بے مثل ۔
یَکْتا و یَگانَہ
جس کا کوئی ثانی نہ ہو ، بے مثل و بے نظیر ۔
یَکْتا ہونا
اپنی مثال آپ ہونا ، منفرد ہونا ، بے نظیر ہونا ۔
یَکتار
رک :یک تار ؛ ایک تار کا ستار ، اکتارا ۔
یَکتارا
ایک قسم کی باریک ململ ، ایک قسم کا باریک کپڑا جو ایک تار سے بنا جاتا ہے اور بہت ہلکا ہوتا ہے
یَکتاز
رک : یکہ تاز ؛ وہ جو اکیلا ہی دشمن پر حملہ کرے اور کسی کی مدد کا منتظر نہ ہو ؛ جری ، شجاع ؛ بہادر آدمی
یَکتاش
۱۔ طلسم ہوش ربا کے جسیم پہلوان کا نام ؛ فربہ اور تندرست پہلوان نیز سپاہی ، بہادر ، سورما ۔
۲۔ ساتھی ملازم ، شریک خدمت گار
یَکتالَہ
(موسیقی) رک : ایکا ؛ ایک تال کا نام ۔
یَکتائی
۱۔ یکتا ہونے کی حالت ، ایکتائی ، واحد ہونا ، وحدت ۔
۲۔ ایک ہونا ، یکدل ہونا ، متفق ہونا ، متحد ہونا ۔
۳۔ بے نظیر ہونا ، منفرد ہونا ، لاجواب ہونا ، انفرادیت ۔
<
۱
۲