( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۶۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۶   ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰   ۲۱   ۲۲   ۲۳   ۲۴       >
  1. غَیر مُنْقَسِم

    تقسیم نہ ہونے والا.
     

  2. غَیر مَنْقُوط

    ایسے الفاظ لانا جن میں کوئی نقطہ نہ ہو ، بے نقطے دار حرف.
     

  3. غَیر مَنْقُوطَہ

    غیر منقوط ، جس پر نقطے نہ ہوں ، بغیر نقطوں والے حروف یا عبارت.
     

  4. غَیر مَنْقُولَہ

    وہ جائیداد جو ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھا کر منتقل نہ کی جا سکے جیسے : مکان ، گان٘و وغیرہ ، اٹل ، قائم ، غیر متحرک.
     

  5. غَیر مَنْکُوحَہ

    وہ عورت جس سے نکاح نہ ہوا ہو ، بن بیاہی عورت ، گھر میں ڈالی ہوئی عورت.
     

  6. غَیر مُؤثَِّر

    جس کا کوئی اثر نہ ہو ، جس میں تاثیر نہ ہو ؛ جو اپنا کوئی نشان یا علامت نہ چھوڑے.
     

  7. غَیر مَورُوثی

    وہ ورثہ جو حصے میں نہ آیا ہو، جو وراثت میں نہ ملا ہو ؛ ایک قسم کا کاشت کار.
     

  8. غَیر مَوزُوں

    نامناسب ، حسبِ حال نہ ہونا ، ناموزوں .
     

  9. غَیر مَوصِل

    وہ چیزیں جن میں بجلی پہونچانے کی صلاحیت یا خاصیت نہیں ہوتی.
     

  10. غَیر مُہَذَّب

    بدتہذیب ، جس میں تہذیب و اخلاق نہ ہو، تہذیب و تمدن سے ناواقف ، ناشائستہ ، غیرمتمدن