( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر گَھر چَراغ جَلْنا
ہر گھر میں خوشی ہونا ، ہر جگہ خوشی ہونا.
گَھر گَھر شادی گَھر گَھر چَین
اچھی حکومت ہو تو لوگ بھی خوشحال ہوتے ہیں.
گَھر گَھر عِید ہونا
ہر جگہ خوشی ہونا ، ہر جگہ کے لوگوں کا خوش ہونا.
گَھر گَھر کا ایک ہی لیکھا
سب کا ایک ہی حال ہے.
گَھر گَھر کا ، ساتھ نَر کا
گھر اپنا بہتر ہے اور دوست بہادر آدمی ہونا چاہیے.
گَھر گَھر کے جالے بُہارْتی پھرْتی ہیں
جو بہت دفعہ گھر بدلے یا جو عورت اِدھر اُدھر ماری ماری پھرے یا جو ہر ایک کی خوشامد کرے اس کے متعلق کہتے ہیں.
گَھر گَھر کے مَزے چکْھانا
بہت جگہ ملازمت کرنا ؛ اُس ملازمہ کی نسبت کہتے ہیں جو مختلف مقامات پر رہے اور کہیں نہ ٹِکے ؛ تجربہ کار ہونا.
گَھر گَھر مَٹْیالے چُولھے ہیں
کوئی آسودہ حال نہیں سب ایک جیسی حالت میں ہیں.
گَھر گَھرَوندَہ
گھر وغیرہ ، مٹّی کا چھوٹا گھر ؛ کمزور گھر ، ناپائیدار ٹھکانہ.
گَھر گُھسْنا
گھر میں گھسے رہنے والا ، زیادہ وقت گھر میں رہنے والا، خلوت گزیں.
<
۲۵
۲۶
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
>