( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
دَہی کی گَواہی چورا
کوئی کسی کی تائیدِ بیجا کرے تو کہتے ہیں.
دَہی کی مانِنْد
بالکل سفید.
دَہی کے دھوکے کَپاس چَبا جانا / کھا جانا
اچھی چیز دیکھ کر دھوکہ کھا جانا.
دَہی کے دھوکے میں کَپاس چَبایا ہوا
غریب خوردہ ، دھوکا کھایا ہوا .
دَہی مَتْھنا
رک : دہی بِلونا ؛ دہی پھینٹنا ، دہی کو ہانڈی میں ڈال کر خوب ہلانا.
دَہی مَچْھلی
جس وقت کوئی سفر کے ارادہ سے گھر سے نکلتا ہے تو عورتیں نیک شگون کے لیے کلمہ کہتی ہیں.
دَہی مَچْھلی کی مَٹْکی
شادی کی ایک رسم جس میں ساچق کے روز مٹکی میں دہی بھر کر اور ساتھ ایک مچھلی لٹکا کر دولہا کے گھر لے جاتے ہیں اور اسکو شگونِ نیک جانتے ہیں.
دَہی مَچْھلی لیتے آنا
جب کوئی مرد گھر سے باہر جاتا ہے تو عورتیں نیک شگون کے لئے کہتی ہیں.
دَہی مَہی
دہی اور مٹھا جس میں چاول ڈال کر مہیری بھی بناتے ہیں .
دَہی والا
دہی بیچنے والا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
>