جس وقت کوئی سفر کے ارادہ سے گھر سے نکلتا ہے تو عورتیں نیک شگون کے لیے کلمہ کہتی ہیں.
جاؤ سدھارو بھیّا ، دہی مچھلی ، امام ضامن کی ضامنی ، ایک ہزار پیدل اور دو ہزار فرشتوں کی امانت میں دیا.
( ۱۹۴۷ ، میرے بھی صنم خانے ، ۲۳۷ )
ہم سب ایک ایک کر کے گُزرے ماماؤں اصیلوں نے " دہی مچھلی" کی آوازیں بلند کیں.
( ۱۹۷۰ ، یادوں کی برات ، ۱۱۶ )
[ دہی + مچھلی (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .