( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۷۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. چاند پورا ہونا

    مہینہ گزرنا.
     

  2. چاند تارا

    ۱. کامدانی کے کام کی ململ جس میں بوٹیاں ( بیشتر چان٘د تارے کی شکل کی ) کڑھی ہوتی ہیں ، پھولدار ململ.
    ۲. وہ پتن٘گ جس میں کاغذ کا چان٘د اور تارا بنا کر چپکا دیتے ہیں.
    ۳. سونے چان٘دی وغیرہ کے بنے ہوئے چان٘د اور تارے جو بطور زینت کسی زیور میں لگائے جاتے ہیں.
    ۴. (i) وہ جھنڈا جس پر چان٘د تارا بنا ہو.
    (ii) چان٘د تارے والا پرچم ؛ پاکستانی پرچم جس پر چان٘د تارا بطور قومی نشان بنا ہوتا ہے.
     

  3. چاند ٹِیکا / ٹِیکی

    ۱. سرخ رن٘گ کی بندی جو ( بیشتر ہندو ) عورتوں کے سن٘گھار کا ایک جزو ہے اور ماتھے پر وسط میں لگائی جاتی ہے.
    ۲. ایک قسم کا پیشانی کا زیور جو چان٘د سے مشابہ ہوتا ہے، ( رک ) چاند تارا معنی نمبر ۳.
     

  4. چاند جَڑا ہونا

    غیر معمولی خوبیاں یا ہنر ہونا ، چان٘د لگنا ؛ چار چان٘د لگنا (رک).
     

  5. چاند جوبَن پَر آنا

    ماہ کامل ہونا ، پورا چان٘د ہونا.
     

  6. چاند چَڑھْنا

    ۱. (i) چان٘د دکھائی دینا ، مہینہ ختم ہو کر دوسرا مہینہ شروع ہونا.
    (ii) چان٘د کا اون٘چا ہونا.
    ۲. مقرر وقت پر عورت کو ایام نہ ہونا ، حمل ٹھہرنے کی علامت کا ظاہر ہونا.
    ۳. مہینہ چڑھنا ؛ مہینے کی تنخواہ واجب ہو جانا.
     

  7. چاند چَڑھے کُل عالَم دیکھے

    ظاہر بات کسی سے مخفی نہیں رہتی ، ظاہر بات کسی پر پوشیدہ نہیں رہتی.
     

  8. چاند چَکَّر

    آتش بازی کو وہ چکر جو گردش نہ کرے بلکہ قائم رہے.
     

  9. چاند چُِھپانا

    چان٘د کی طرح بدلنا ؛ چان٘د کی طرح گھٹنا بڑھنا.
     

  10. چاند چُھپْنا

    ۱. چان٘د کا اندھیرے میں غاہب ہو جانا.
    ۲. چان٘د کا غروب ہو جانا ، چان٘د کے سامنے ابر آجانا.