( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
ساجھے کی ماں گَنگا نَہ پاوے
ہندوؤں میں بیٹے کا فرض ہے کہ والدین کا کریا کرم کریں لیکن جہاں بہت بیٹے ہوں وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہتے ہیں اور ماں کریا کرم سے رو جاتی ہے یہ کہ شرکت میں نقصان رہتاہے.
ساجھے کی ناؤ گنگا نَہ پاوے
رک : ساجھے کی ہن٘ڈیا چوراہے میں پھوٹے.
ساجھے کی ہانڈی / ہَنڈیا
شرکت کا کاروبار ، حصہ داری.
ساجھے کی ہَنڈیا چَوراہے پَر پُھوٹتی ہے
شرکت کا کاروبار کامیاب نہیں ہوتا ، شراکت کے کام میں ہمیشہ جھگڑا ہوتا ہے.
ساجھے کی ہولی سَب سے بَھلی
بہت سے آدمی مِل جائیں تو ہولی اچھے طور پر گُزرتی ہے تہوار یا خوشی کا مزہ اِتَّفاق اور اِتَّحاد ہی سے حاصل ہوتا ہے.
ساجھے کے ، چَنے ، آنکھیں دُکْھتے میں بھی کھانے پڑیں / دُکھتی آنکھ چاہْنے پَڑیں
ساجھے داری یا شراکت کا کام ہر حالت میں کرنا پڑتا ہے ، شراکت کا نُقصان فریقین کو اُٹھانا ہی پڑتا ہے.
سا جِْھیا
(دکان داری) تجارتی کاروبار کا شریک ، حِصّے دار.
ساچ
رک : سچ.
ساچا
رک : سچّا.
ساچَق
دلہن کا لباس اور شیرینی تیل پھلیل وغیرہ اشیا جو شادی سے ایک روز پہلے دولھا کی طرف سے دلہن کے گھر بھیجی جاتی ہیں . بَری ، رسم حنا بندی.
<
۲۶
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
>