( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات کو دینا
رد ہونے کے یقین کی حالت میں زبان سے نکال کر اپنی بات کو سبک کرنا ، اپنے وقار یا ساکھ کو ضائع کرنا.
بات کَوڑی کی ہو جانا
ساکھ جانا ، بے وقعت ہونا ، بھرم نہ رہنا.
بات کو طُول دینا
۱. بات بڑھانا ، جھگڑا بڑھانا
۲. معاملے کو اٹکانا ، التوا میں ڈالنا ، جیسے : جو کچھ فیصلہ کرنا ہو اب کردیجیے بلا ضرورت بات کو طول دینے سے کیا فائدہ .
بات کو کَھٹائی میں ڈالْنا
ایسا قدم اٹھانا جس سے معاملہ التوا میں پڑ جائے ، معاملے کو اٹکا رکھنا ، ہاں نہیں کچھ جواب نہ دینا.
بات کو ہَلْکا کَرنا
بات کو بے توقیر یا اثر بنانا ، بات کو دینا (رک).
بات کَہہ اُٹْھنا
بے سوچے سمجھے یکایک کچھ کہہ دینا.
بات کَہاں سے کَہاں جاپَہُنچْنا
مطلب اور موضوع سے ہٹ جانا ، اصل بحث چھوڑ کر فروعات میں پڑجانا.
بات کَہْتے
فوراً دیکھتے دیکھتے ، ذرا دیر میں ، پل بھر میں.
بات کَہْتے میں
رک : بات کہتے.
بات کَہْہ ے گُنَہْگار ہونا
رک : ’’ بات کر کے گنہگار ہونا ‘‘ .
<
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
>