( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر میں آئی جو ٹیڑھی پَگڑ سِیدھی ہو
بیاہ کرنے سے ساری شیخی جاتی رہتی ہے.
گَھر میں آئی جوئے ٹیڑھی پَگڑی سِیدھی ہوئے
بیوی کے آنے سے سارا بانکپن نکل جاتا ہے ، بیاہ ہوتے ہی ساری شیخی جھڑ جاتی ہے.
گَھر میں بٹھا رَکْھنا
جوان ہونے کے باوجود یا رشتے آنے پر بھی لڑکی کی شادی نہ کرنا
گَھر میں بِٹھالینا
۱. گھر میں ٹھہرا لینا ، شادی کرلینا.
۲. کسی بیوہ ، مطلقہ یا بازاری عورت کو نکاح میں لے آنایا مدخولہ بنانا ، گھر میں ڈال لینا ، بغیر نکاح کے بیوی کی طرح رکھنا.
گَھر میں بِٹھانا
مدخولہ بنانا ، گھر میں ڈال لینا.
گَھر میں بَرْکَت ہے
گھر میں مہمان ہے ؛ (کنایۃً) مصروفیت ہے ، فرصت نہیں ہے.
گَھر میں بلَوتی / بِلّی باگھ
معمولی آدمی بھی گھر میں بڑا بہادر ہوتا ہے ، اپنے گھر میں آدمی دلیر ہوتا ہے.
گَھر میں بی بی لکّھو اَوتار باہر مِیاں تھانَہ دار
گھر میں بیوی اوتار (ولی) بن کے موسیں باہر میاں حکومت جتا کر لوٹیں ؛ بیوی فقیرنی بنی بیٹھی ہے ، میاں شیخی میں تھانہ دار بنےپھرتے ہیں.
گَھر میں بَیٹھ رَہْنا
گوشہ نشین ہوجانا ، سب سے بے تعلق ہو جانا.
گَھر میں بَیٹْھنا
۱. زن بازاری کا پیشہ ترک کرکے کسی کے گھر پڑجانا یا زوجیت میں آجانا.
۲. گھر میں قیام کیے رہنا ، گھر میں پڑے رہنا ، گھر میں زیادہ وقت رہنا.
<
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
>