( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
دَستَر
۱. صافی ، جھاڑن .
۲. دسترخوان .
دَستَر خانَہ
رک : دستر خوان .
دِستَر
( ٹھگی ) دن یا دن کی روشنی ، روِ روشن .
دَسْتَر خوان
۱. وہ چورس یا مستطیل کپڑا جسے کھانا کھاتے وقت بچھا کر اس پر کھانا چُنا یا لگایا جاتا ہے ؛ مراد ؛ کھانا ، طعام .
۲. روٹیاں لپیٹ کر رکھنے کاکپڑا .
دَسْتَر خوان اُٹھانا
رک : دستر خوان بڑھانا ، بچا کُھچا کھانا اُٹھانا .
دَسْتَر خوان کے بِچھانے میں سَو عَیب نَہ بِچھانے میں ایک عیب
طعنہ زنوں کے کھلانے سے نہ کھلا نا بہتر ہے ؛اگر لوگوں کو کھانا کھلایا جائے تو سینکڑوں نقص نکالتے ہیں اگر نہ کھلایا جائے تو ایک ہی نقس ہے ، نہ کھلانا .
دَسْتَر خوان بِچْھنا
کھانا کھانے کا مخصوص کپڑا بچھا یا جانا ، کھانا چُنا جانا .
دَسْتَر خوان بَڑھانا
کھانا کھانے کے بعد دستر خوان مع ظروف وغیرہ اُٹھانا .
دَسْتَر خوان بَڑْھنا
دستر خوان بڑھانا ( رک ) کا لازم ، کھانا کھانے کے بعد دسترخوان و ظروف کا اُٹھایا جانا .
دَسْتَر خوان پَر چَٹ٘نی سیج پَر نَٹنی خُوب لَذّت دیتی ہے
دونوں موقع موقع سے مزا دیتی ہیں .
<
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
۳۹
۴۰
۴۱
>