( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. اُونٹ کی چوری نِہورے نِہورے

    ایسی جگہ مستعمل جہاں کوئی برائی کرکے چھپانا چاہتا ہو جو چھپ نہ سکتی ہو.
     

  2. اُونٹ کی داڑْھ میں زِیرا

    رک: اونٹ کے من٘ھ میں زیرا.
     

  3. اُونٹ کی کوئی کَل سیدھی نہیں

    شروع شروع مقاصد تک اپنے قلم سے لکھے لیکن اون٘ٹ کی کوئی کل سیدھی نہیں.
     

  4. اُونٹ کے گَلے میں بِلّی

    ایک مفید کام کے ساتھ دوسرا نقصان دہ کام لازم ہونے کے موقع پر مستعمل.
    بڑی عمر کے مرد سے کمسن لڑکی کا نکاح.
     

  5. اُونٹ کے گَلے میں گَھنٹال

    رک : اون٘ٹ کے گلے میں بلی نمبر ۲ .
     

  6. اُونٹ کے گَلے میں مِیانَہ

    تعجب خیز اور حیرت انگیز کی نسبت .
     

  7. اُونٹ کے مُنھ زِیرا

    جہاں زیادہ چیز کے ضرورت مند کو ضرورت سے بہت کم چیز دی جائے . فرمودند :
     

  8. اُونٹ گاڑی

    چار پہیوں کی بند گاڑی جسے اون٘ٹ کھینچتا ہے (اور بیشتر بار برداری کے کام آتی ہے ).
     

  9. اُونٹ گاو

    اون٘ٹ کی سی گردن کا ایک خوبصورت اور خوش قطع جانور جس کی گردن اون٘ٹ کی سی ہوتی ہے (آگے کے پان٘و لمبے، پچھلے چھوٹے ، چیتے کی سی پوست ، گائے سے مشابہ سم اور ہرن کی سی دم) ، زرافہ، شتر گاو . تیندوے اور اونٹنی کے میل سے پیدا شدہ چوپایہ .
     

  10. اُونٹ لدّے بیگاری

    اس موقع پر مستعمل جہاں کوئی کام خواہ مخواہ بلا معاوضہ کرنا پڑے .