( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸۵ نتائج (۰سیکنڈ )
بَغَل گِیر ہونا
گلے ملنا معانقہ کرنا ہم آغوش ہونا۔
بَغَل گِیری
۱. گلے ملنے کی کیفیت معانقہ۔
۲. فن کشتی کا ایک دانْو (جب حریف سامنے کھڑا ہو تو اپنا داہنا ہاتھ حریف کی بائیں طرف گردن پر رکھے اور اپنے ائیں ہاتھ سے حریف کے داہنے ہاتھ کو جو اپنی گردن پر ہے بازو کے قریب نیچے سے اٹھا کر ایک دم جھک کر پیچھے جا کر دوسرے دانو پر چت کر دے)
بَغَل لگَانا
کسی سواری کو رستے سے کنارے ہٹا لینا ایک طرف کرنا۔
بَغَل مار
فن کشتی کا ایک دائْو(جس میں اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دم حریف کی دونوں بغلوں میں ڈال کر اور اپنا منْھ حریف کی داہنی بغل کی طرف کرکے اپنے داہنے کھوے اور بازو سے حریف کا بایاں ہاتھ اچھال کر پیچھے جا کر دوسرے دانو پر چت کردے)
بَغَل مارْنا
۱. رک: بغلیں بجانا۔
بَغَل میں
قریب برابر متصل۔
بَغَل میں اَچھْنا / آنا
گود میں آکر بیٹھنا یا بغلگیر ہونا پاس لیٹنا۔
بَغَل میں اِیمان دابنْا / دَبانا
ایمان کو بالاے طاق رکھنا بددیانتی کرنا۔
بَغَل میں بَچَّہ شَہْرمیں ڈَھنْڈورا
چیز تو پاس ہے اور دنیا بھر میں اس کی تلاش ہورہی ہے۔
بَغَل میں پالْنا
حمایت میں پرورش کرنا ، اپنی نگرانی میں پال پوس کر بڑا کرنا۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>