( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۶۹ نتائج (۰سیکنڈ )
جَل پَری
۱۔ ایک خیالی مخلوق جس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ پانی میں رہتی ہے،کہتے ہیں کی اس کا نصف نچلا جسم مچھلی کا ہو تا ہے اور باقی بالا ئی جسم عورت کا ہوتا ہےجو بہت خوب صورت بتائی جاتی ہے ۔
۲۔ (حیاتیات ) دوسرے اور آخری مرحلے کی دیمک کو جل ہری کہتے ہیں
جَل پِرِیَہ
پانی کا مشتاق،پانی سے دلچسپی رکھنے والا؛ (مجازاََ) مچھلی ،آبی پرندہ ،چاتک ،لاط: Cuculus melanoleucus
جَل پَنچھی
مرغ آبی ،پانی کا پرندہ
جَل پُور
رک :جل پرواہ،پانی کا طوفان ، سیلاب ۔
جَل پِیپَل /پِیپَلی
اس کا درخت زمین پر بچھا ہوتا ہے رکے ہوئے پانی اور تالابوں میں پیدا ہوتا ہے مزہ اس کا تیز اور کسیلا ہے عوام جل پیپل کو پانی کا پات کہتے ہیں ،لاط :Commelina Salicifolia
جَل تَرَن
رک : جل ترنگ ( ترن = ترنْگ).
جَل تَھل
۱۔ بحروبر، خشکی وتری، وہ زمین جو پانی سے ڈھک جائے (بارش کی کثرت ظاہر کرنے کے لیے بولتے ہیں)
۲۔ (مجازاََ) آنسو بکثرت بہنا۔
جَل
جلنا (رک) سے ماخوذ،تراکیب میں مستعمل
جَل اُ ٹھنا
۱۔ بھڑک اٹھنا،آگ پکڑنا،یکایک جلنے لگنا ۔
۲۔(مجازاََ) حسد کرنا۔غصہ کرنا،تلملانا،ناراض ہونا۔
جَل بُجھنا
۱۔ جل کر خاک ہوجانا،جل کر تمام ہونا۔
۲۔ (مجازاََ) نہایت رنجیدہ ہونا۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>