۱۔ ایک خیالی مخلوق جس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ پانی میں رہتی ہے،کہتے ہیں کی اس کا نصف نچلا جسم مچھلی کا ہو تا ہے اور باقی بالا ئی جسم عورت کا ہوتا ہےجو بہت خوب صورت بتائی جاتی ہے ۔
کوئی جل پریاں ڈھالو دستی نگار
کہ جیوں دو کھروں پو کھڑے ڈاٹ جھاڑ
(۱۶۰۳، ابراہیم نامہ ،۳۹)
اس کے سرخ سرخ خوب صورت گال کسی جل پری کے چہرے کی طرح چمک رہے تھے۔
(۱۹۴۶، آگ ،۱۸۳)
۲۔ (حیاتیات ) دوسرے اور آخری مرحلے کی دیمک کو جل ہری کہتے ہیں
(حشرات الارض اور وھیل ،۷۰)
[ جل + پری ( رک ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .