( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. پیڑا گُلیْانا

    ( نان بائی ) رک : پیڑے تانا .
     

  2. پیڑُو

    ۱. (i) ( انسانی جسم میں ) ناف کے نیچے کا حصہ جو کسی قدر ابھرا ہوا ہوتا ہے.
    (ii) (قبالت) عورت کے پیٹ میں بچے دانی کی جگہ ناف سے نیچے کا حصہ ، پیٹ ، کوٹھا.
    ۲. زیر ناف کی جانبی ہڈیاں ( اگر وہ زیادہ تنْگ ہوں تو وضع حمل آلات جراحی کی مدد سے ہوتا ہے ) .
     

  3. پیڑُو بَنْد

    پیڑو پر بان٘دھنے کا کپڑا پیٹی وغیرہ ، ستر پوش .
     

  4. پیڑُو پَر کی

    وہ منتخب اور عمدہ چرس جسے ساقنیں کپڑے کے بٹوے میں ڈال کر پیڑو ہر گھڑس لیتی ہیں .
     

  5. پیڑُو پَھڑْکانا

    ( عورت کا چلتے ہوئے یا ناچتے ہوئے ) پیڑو کا ابھارنا یا حرکت دینا .
     

  6. پیڑُو کی آنچ

    ( عورت کی ) خواہش نفسانی ، جماع کرانے کی طلب، شدید شہوت .
     

  7. پیڑُو کی آنْچ پِھر کِیا سات پانْچ

    جوش شہوت میں کچھ ہوش باقی نہیں رہتا .
     

  8. پیڑُو کی آنچ سَہْنا

    خواہش نفسانی کو ضبط کرنا .
     

  9. پَیڑی

    ۱. پیر رکھ کر چڑھنے کی جگہ سیڑھی یا زینے کا پایہ ، سیڑھی کا ڈنڈا .
    ۲. زینہ ، سیڑھی ،، نردبان ، نشست .
    ۳. چاہ سے اونْچا دو گز کا کنارہ جو بیلوں کی آمدو رفت کے لیے بناتے ہیں.
    ۴. وہ مقام جہاں سینْچائی کے لیے تالاب سے پانی لے کر ڈالتے ہیں ، پودر.
     

  10. پِیڑی

    پیڑا (۲) معنی نمبر ۱ (رک) کی تصغیر.